منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔

اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں روزانہ دو گھنٹے کے لیے ورک آؤٹ کرتی ہوں، وٹامنز کھاتی ہوں اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ جب اللہ تعالیٰ آپ کو نوازتا ہے اور زندگی تھوڑی آسان ہوتی ہے تو آپ خود بخود اچھے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شروع میں تھیٹر میں ہی نوکری کررہی تھی جو پیسے کما رہی تھی وہ وائس اوور سے کماتی تھی۔

یہ پڑھیں: پہلے کسی سے پیار ہوجائے پھر شادی کرلوں گی، حاجرہ یامین

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹریکنگ اور ہائیکنگ کا شوق ہے ایک مرتبہ شوگران میں نائٹ ٹریکنگ کررہے تھے وہاں رات میں دو بجے نکلتے تو ایسا لگتا تھا کہ کوئی کھڑا ہے جب لائٹ کی روشنی دکھائی جائے تو کوئی نہیں ہوتا تھا جب رات میں سوتے تھے تو آوازیں آرہی ہوتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کے پروڈیوسرز سے کہنا چاہوں گی کہ اوریجنل کہانیاں لکھیں اور جو بچے تھیٹر میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پیسے دیں۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ اگر ایک آرٹسٹ کا ٹیلنٹ لینا ہو تو میں میرل اسٹریپ کا ٹیلنٹ اپنانا چاہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں