منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

حاجرہ یامین کی لکھی نظم مداحوں کو بھاگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کی جانب سے خواتین کے لیے لکھی گئی نظم مداحوں کو بھاگئی۔

اداکارہ حاجرہ یامین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے گھنگرالے بالوں میں پھول سجائے مسکرا رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی تصاویر کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی گئی جو انہوں نے سب ہی خواتین کے نام کی ہے۔

حاجرہ یامین کی جانب سے لکھی گئی نظم میں خواتین کو بطور مضبوط اور باوقار شخصیت پیش کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور نظم پر ان کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس آرہے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نظم کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں حاجرہ یامین نے اریج نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں