تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’’ٹک ٹاکر بچوں کیلیے والدین کی رہنمائی ضروری ہے‘

معروف اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی ضروری ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حاجرہ یامین نے علی عباس کے ساتھ احسن خان کے پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ ٹک ٹاکر استعمال کرنے والے بچوں کیلیے والدین کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے۔

میزبان نے ان سے تفریحی صنعت میں اپنے انفرادی سفر سے لے کر اسکرین شیئر کرنے اور اپنے کیریئر کے مستقبل کے بارے میں گفتگو جس کا حاجرہ نے جواب دیا۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ اداکار ٹِک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے لوگ مقبول ضرور ہوئے ہیں لیکن اس میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔

علی عباس نے کہا کہ ٹک ٹاک اور اداکاری میں بہت فرق ہے، حاجرہ نے بھی کہا کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم مکمل طور پر ایک مختلف صنف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے ہر کوئی پیسہ کما رہا ہے اور اب اس کا رخ بچوں کی جانب موڑ دیا گیا اور اس میں عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -