پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ریلیز آرڈر کے بعد سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 5 ماہ سے زائد جیل میں رہے۔ ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ حلیم عادل شیخ پر مجموعی طور پر 40 مقدمات تھے، ان کو تمام مقدمات پر ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما پر زمینوں پر قبضے، 9 مئی ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے الزامات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں