The news is by your side.

جیل سے رہائی پاتے ہی حلیم عادل شیخ دوبارہ گرفتار

کراچی: سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ جیل سے باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کیا گیا تو انہیں فوری طور پر پولیس نے دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کےلئے جمع ہونے والے کارکنان نے دوبارہ گرفتاری پر سخت مزاحمت کی، حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد دوسری گاڑی میں لیجانے کی کوشش کی گئی تو کارکنان نے جیل کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا فوری تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا

اس سے قبل حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام میں درج کیس میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

اینٹی انکروچمنٹ حکام کے مطابق ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہورہے ہیں ،12 نوٹسز کے باوجود حلیم عادل شیخ بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے تھے جس کے بعد انہیں باضابطہ گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں