تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

حلیم عادل شیخ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: کرونا وبا کی دوسری لہر نے سندھ اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ کے بعد سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر بھی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، حلیم عادل شیخ نے علامات محسوس ہونےپر آج کروناٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

کرونا کی ٹیسٹ مثبت آنے پر پی ٹی آئی رہنما نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کو وِڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا، انھیں بخار ہو گیا تھا جس پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا،وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہلکا بخار ہے باقی طبعیت بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کرونا وائرس انفیکشن سے انتقال کرگئے تھے، وہ کئی روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور انھیں انتقال سے دو دن قبل سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم کو وِڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

Comments

- Advertisement -