قلات : شدید سیلابی ریلے کے باعث آدھا قلات پانی میں ڈوب گیا ، عبدالغفور حیدری نے اپنے مدرسے کو سیلاب متاثرین کیلئے کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق شدید سیلابی ریلے کے آنے کے بعد آدھا قلات پانی میں ڈوب گیا ، جس کے بعد جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
عبدالغفورحیدری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنے مدرسے کو سیلاب متاثرین کیلئے کھول دیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ متاثرین کچی اور خطرناک جگہوں سے نقل مکانی کریں۔
انھوں نے خبردار کیا کہ بلوچستان میں امدادی کاروائیاں تیز نہ کیں توبڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
خیال رہے بلوچستان میں خیبرپختونخوا میں سیلاب نے قیامت ڈھادی، جس کے بعد معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔
کوہلو اور مستونگ میں متاثرین کھلےآسمان تلےرہنے پر مجبور ہیں جبکہ شدید بارشوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔