The news is by your side.

Advertisement

کرونا ویکسین کتنے فیصد لوگوں‌ کو مل سکے گی؟‌ ماہرین کا بڑا انکشاف

مانچسٹر: برطانیہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا ویکسین صرف نصف فیصد لوگوں کو ہی مل سکے گی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق  کنگز کالج لندن اور ایپسوس موری کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ صرف 53 فیصد برطانوی افراد کو COVID-19 کی ویکسین ملنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے کرونا ویکسین کی دستیابی اور اُس کے استعمال کے حوالے سے ایک سروے بھی کیا جس میں پچاس فیصد شہریوں نے ویکسین کے حوالے سے غلط تصورات پیش کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ ویکسین استعمال کر کے خود کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی صرف آدھی آبادی کو ہی یقینی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین مل سکے گی۔

 سروے میں حصہ لینے والے ہر 6 میں سے ایک شہری نے بتایا کہ اگر کرونا کی مؤثر ویکسین دریافت بھی ہوگئی تو وہ اس کو استعمال کریں گے اور نہ ہی ڈاکٹر کو اس کی اجازت دیں گے۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسین کی فی خوراک کتنے روپے کی ہوگی؟

ماہرین کے مطابق 2 ہزار 372 شہریوں نے ویکسین کے استعمال کی مخالفت کی، جن لوگوں نے ویکسین استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا اُن کی عمریں 16 سے 75 برس کے درمیان تھیں۔

ماہرین کے مطابق سروے اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ سائنس اور ادویات پر یقین کم رکھتے ہیں ان کے کرونا کے حوالے سے نظریات مختلف تھے۔

 نوجوانوں کے حوالے سے امکان ہے کہ وہ ویکسین نہ لیں ، 16 سے 34 سال تک کے 22 فیصد نواجوان کہتے ہیں کہ وہ کرونا کی ویکسین بالکل استعمال نہیں کریں گے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں