کراچی: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو جلسے کی فیس اور سیکیورٹی چالان جمع کروادیے ہیں۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے باغ جناح گراؤنڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شام سوا 5 بجے اچانک باغ جناح گراؤنڈ کا گیٹ بند کردیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جلسہ الہ دین کے چراغ سے نہیں ہوتا، وقت اور انتظامات درکار ہوتے ہیں، کل 4 کے بجائے دوپہر دو بجے مزار قائد کے پبلک گیٹ پر حاضری دیں گے۔
یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت مل گئی؟
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی بھی مزار قائد پر حاضری دیں گے اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ کیا تھا۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کےپی کے سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے۔ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


