تازہ ترین

کرونا وائرس نے مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ بھی رکوا دی

وینس: نئے اور مہلک ترین وائرس کووِڈ 19 نے جہاں ایک طرف دنیا بھر میں دہشت کی فضا بنائی ہوئی ہے وہاں اس نے ہالی ووڈ کی سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور فلم مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ بھی رکوا دی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں مشن امپاسیبل 7 کی پروڈکشن عارضی طور پر روک دی گئی ہے، اس سیریز کی یہ ساتویں فلم مشہور شہر وینس میں فلمائی جا رہی ہے، اٹلی میں کرونا وائرس کی حالیہ وبا کے بعد فلم پر تمام کام روک دیا گیا ہے۔

پیراماؤنٹ پکچرز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور عملے کی حفاظت کے لیے وینس میں تین ہفتوں پر مشتمل شوٹنگ شیڈول تبدیل کیا جا رہا ہے، مقامی حکومت نے بھی کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوامی اجتماعات سے منع کر دیا ہے۔

اٹلی کے تین صوبے کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے

خیال رہے کہ اٹلی کے شہر وینس میں ایکشن ہیرو ٹام کروز کی مشہور فلم سیریز مشن امپاسیبل کے ساتویں حصے کی وسیع پروڈکشن کے پہلے مرحلے کی شوٹنگ کی جا رہی ہے۔ تاہم اٹلی میں کرونا وائرس کے 229 کیس رپورٹ ہونے اور 7 افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت کو شدید تشویش لاحق ہو چکی ہے اور وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب کہ اٹلی میں اب تک تین صوبے وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، عبادت گاہوں تک میں لوگوں کا جمع ہونا ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -