تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

"کبھی سوچا نہ تھا کہ فیٹف پر مبارکباد اے ٹی سی کے باہر وصول کروں گا”

لاہور: سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ فیٹف کی مبارکباد انسداد دہشت کی عدالت کے سامنے لوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی نے تحریک انصاف کے 13 رہنماؤں کی 28 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عبوری ضمانت پانے والوں میں حماد اظہر ،یاسمین راشد ،اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید، جمشید چیمہ ،مسرت چیمہ ،مراد راس ،عندلیب عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پاکستان نے گرےلسٹ سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کر دیں

انسداد دہشتگری عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ اے ٹی سی نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

اس سے قبل وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کیا کہ پولیس نےپی ٹی آئی رہنماؤں کو بھاٹی گیٹ کے مقدمے میں نامزد کیا ہے اور مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کردی ہیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی مبارکباد اےٹی سی کےباہروصول کروں گا، اور نہ ہی کبھی یہ سوچا تھا کہ اس طرح کےچہرے ہم پر مسلط ہونگے، یاد رکھیں کہ ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں نہ ہم ڈرنے والےہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر توانائی حماد اظہر جو انسدادِ منی لانڈرنگ اور انسدادِ دہشت گردی کی مالی معاونت سے متلعق اقدامات کے لیے پی ٹی آئی حکومت کے اعلیٰ کوآرڈینیٹر بھی تھے، انہوں نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -