سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی جانب جا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کررہی ہے لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔
معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کرتی ہے، لوڈشیڈنگ بڑھتی ہے، مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہو گئے ہیں۔
یہ وہی معیشت ہے جس میں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور %5.5 سے ترقی کر رہی تھی۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 12, 2022
سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہوگئے ہیں جب کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے۔
حماد اظہر نے ٹوئٹ کے آخر میں اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی معیشت ہے جسمیں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور 5.5 فیصد سےترقی کر رہی تھی۔