تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حماداظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیدیا گیا

عبدالحفیظ شیخ کو ہٹانے کے بعد حماداظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دے دیاگیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں حماداظہر نے لکھا کہ خزانہ کااضافی چارج دینے پر وزیراعظم کے اعتماد کا ‏شکرگزار ہوں، 2018کےبعدسےپاکستانی معیشت استحکام کی طرف جارہی ہے ہمیں بہترین اقدامات ‏کو آگے لے جانےکی ضرورت ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ ہم کورونامیں معاشی خطرات سےاچھی طرح نمٹے، دنیاسپلائی چین میں تعطل ‏اور اشیائے خوردونوش قیمتوں میں اضافہ دیکھ رہی ہے ہمیں اپنےلوگوں کومہنگائی سےمحفوظ ‏رکھنےکیلئےکوششیں کرنی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماداظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ‏مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی ‏لیے حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےنئی ٹیم لانےکا فیصلہ کیاہے، وزیراعظم نےفنانس کی نئی ‏ٹیم تشکیل دی ہے، حفیظ شیخ وزیرخزانہ نہیں رہے،حماداظہرفنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حفیظ شیخ کےمستقبل کےبارےمیں علم نہیں، کل تک چیزیں فائنل ہوجائیں ‏گے ملکی حقائق کومدنظررکھ کر فیصلے کیےجاتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حماداظہر سےمطمئن ہیں، وزیراعظم نےحماداظہر کو اضافی ‏ذمہ داری دی ہے، حماداظہر وزیراعظم عمران خان کےوژن کوآگےلے کرچلیں گے امیدہےنئی ٹیم ‏معاشی مسائل پرقابوپانےمیں کردار ادا کرے گی

Comments

- Advertisement -