منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

حماس کا یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی سے متعلق بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ متعدد یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے۔

حماس کا مزید کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی پراپیگنڈے کی تردید کی ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ٹرمپ کے قریبی مشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

واشنگٹن نے تصدیق کی کہ غزہ معاہدے کا اگلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

سینئرامریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی استحکام فورس کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ میں امن و نظم برقرار رکھنا ہے۔

ٹرمپ کی حماس کو پھر کُھلی دھمکی

سینئر امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، مصر، قطر جیسے ممالک کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں