جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

حماس کا جرمنی کے فیصلے پر سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے اسرائیل کو توپ خانے کے گولے بھیجنے کے جرمنی کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں حماس نے کہا کہ جرمنی کی طرف سے اسرائیلی فوج کو تقریباً 10,000 ٹینک گولے بھیجنے پر رضامندی کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں یہ فیصلہ "جرمنی کو غزہ میں ہمارے لوگوں کے خلاف جنگ میں براہ راست شراکت دار بناتا ہے”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی نازی صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی مکمل سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

منگل کو جرمن میگزین ڈیر سپیگل نے انکشاف کیا کہ جرمنی میں سرکاری ایجنسیوں نے 10,000 درستگی سے چلنے والے 120 ملی میٹر توپ خانے کے گولے حاصل کرنے کی اسرائیلی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں