جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ (3 نومبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کردی ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بین الاقوامی ادارہ برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں، اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ان لاشوں کے وصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا، جس کے بعد جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملنے والی تین لاشوں کی باقیات کو فرانزک کرانے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا تاکہ ان کی لاشوں کی درست شناخت کی جاسکے۔

دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے یہ تین لاشیں اتوار کی صبح ملبے سے نکالی ہیں، جو ایک سرنگ کے راستے کے ساتھ جنوبی غزہ میں موجود تھیں۔

اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ان باقیات کا معائنہ تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں کیا جائے گا اور شناختی عمل میں دو دن تک لگ سکتے ہیں۔

معاہدے کے مطابق اسرائیل کو اب ایک اسرائیلی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنا ہوں گی اور مجموعی طور پر 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں