ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

(22 اکتوبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے غزہ میں زیر حراست دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں وصول کر لی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس اب تک ہلاک 28 مغویوں میں سے 15 کی لاشیں اسرائیل کو واپس کر چکی ہے، جن میں سے تازہ دو لاشیں بھی شامل ہیں جو آج حوالے کی گئیں، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی قید میں اب بھی 13 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے رابطے جاری ہیں۔

یہ اقدام امریکا کی سرپرستی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے بعد فلسطینی فریق کو ملنے والی میتوں کی کل تعداد 165 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ اسے اسرائیل سے 15 لاشیں ملی ہیں، جن میں سے کسی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اب تک موصول ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 165 ہے۔

معاہدے کے مطابق اسرائیل ہر اسرائیلی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس کرے گا، اسرائیلی حکام کے مطابق پیر کے روز حماس نے 13ویں اسرائیلی قیدی کی لاش حوالے کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں