پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

غزہ میں ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ(6 دسمبر 2025): حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں

حماس کے عہدیدار نے عرب خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ پر مزید حکومت کرنے کے خواہشمند نہیں ہے اور اگلے مرحلے میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایک ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے قیام پر پہلے ہی اتفاق کر چکا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ حماس نے ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے لیے تجویز کردہ تمام ناموں کی منظوری دے دی ہے اور اس فہرست پر اندرونی اتفاق رائے بھی ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت میں خاطر خواہ پیش رفت کے باوجود اسرائیل زمینی سطح پر طے شدہ اقدامات کے عملی نفاذ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

حماس عہدیدار نے کہا کہ جنگ کے بعد تعینات کی جانے والی کسی بھی بین الاقوامی فورس کا کردار صرف اور صرف جنگ بندی کی نگرانی تک محدود ہوگا، نہ کہ غزہ کے انتظام میں حصہ لینا، ان کا کہنا تھا کہ اس فورس کا کام فریقین کو الگ رکھنا اور دوبارہ جھڑپوں کو روکنا ہوگا۔

حماس عہدیدار مزید بتایا کہ ثالث ممالک بھی جنگ بندی کے معاہدے کے تحت تعینات ہونے والی کسی بھی بین الاقوامی فورس کو صرف نگرانی کا کردار دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں 10 اکتوبر کو جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوا تھا، جس نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر مہلک حملوں سے شروع ہونے والی دو سالہ جنگ کو روک دیا۔ اس جنگ نے تنگ ساحلی پٹی غزہ کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں