اتوار, ستمبر 1, 2024
اشتہار

اسرائیلی وزیر کا مسجداقصیٰ پر دھاوا

اشتہار

حیرت انگیز

انتہاپسند اسرائیلی وزیر بین گویر نے کمانڈوز کے ساتھ مسجداقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

حماس نے آج صبح انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت کی ہے۔

گروپ نے کہا کہ وزیر کا یہ اقدام ایک "خطرناک اضافہ” ہے اور تنظیم نے اسلامی تعاون کی تنظیم اور عرب لیگ سے مقدس مقام کی "ان نظامی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام” کرنے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

فلسطینی اسلامک جہاد نے بین گویر کے اقدام کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیدتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ مقدس مقام کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔

فلسطین اسلامک جہاد نے کہا کہ اسرائیلی وزیر نے مسجداقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا ہے اسرائیلی وزیر کا اقدام یہودیوں کے کنٹرول کو بڑھانےکی کوشش ہے، اسرائیلی جرائم پراسلامی اورعرب ممالک کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

پاپولر فرنٹ فاردی لبریشن آف فلسطین نے بھی اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں