بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

حماس نے غزہ کا نظام قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے غزہ حکومت قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ گروپ نے غزہ کی انتظامیہ قومی کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے "حکومتی اور انتظامی اداروں کے ساتھ تمام ضروری طریقہ کار اور انتظامات” مکمل کر لیے ہیں۔

قاسم نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں، قبیلوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی حوالگی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔

حماس غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئی

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پٹی پر اسرائیلی جنگ کے دو سال بعد بحالی کے عمل کو شروع کرنے کے لیے کمیٹی کے کام میں سہولت فراہم کریں۔

15 رکنی فلسطینی ٹیکنو کریٹک باڈی امریکہ کی ثالثی میں "جنگ بندی” کے معاہدے کی شرائط کے تحت حکمرانی سنبھالنے والی ہے۔

NCAG، جس کی سربراہی فلسطینی اتھارٹی کے سابق نائب وزیر علی شات کر رہے ہیں ان کے غزہ پہنچنے کی توقع ہے کیونکہ رفح کراسنگ کو محدود پیمانے پر کھول دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں