غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے 60 روز میں غیر مسلح ہونے کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئر رہنما کا اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔
رپورٹس کے مطابق حماس کا مؤقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
حماس نے امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کر دیں
فلسطینی مزاحمتی تحریک Hamas نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون کی جانب سے جاری کردہ 60 روزہ الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ Hamas اس مدت میں اپنے ہتھیار ڈال دے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


