بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

حماس نے اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

قابض اسرائیل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کرنے والی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی فوج کے ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری کی ہے۔

حماس نے گزشتہ ہفتے 7 اکتوبر کو قابض اسرائیل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کیا تھا جس نے پوری صہیونی ریاست کو شدید دہشت اور موت کے خوف میں مبتلا کر دیا۔

اس تاریخ آپریشن میں اب تک حماس ایک ہزار سے زائد اسرائیلیوں کو ہلاک جب کہ سینکڑوں صہیونی فوجیوں کو یرغمال بنا چکی ہے۔

مغرب اور یورپی دنیا بھی حماس کی اس کارکردگی پر پریشان کے ساتھ حیران بھی ہے اور اب حماس نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں درجنوں ٹینک تباہ اور اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری دکھائی گئی ہے۔

امریکا، روس اور جرمنی کا اپنے شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کا فیصلہ

حماس کا کہنا ہے اسرائیل نےغزہ پر زمینی حملہ کیا تو یہ سب اس کا انتظار کر رہا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں