بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

حماس نے اسرائیلی ٹینکوں کا غزہ پر حملہ پسپا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹینکوں کے ساتھ غزہ شہر پر بڑے حملے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد غزہ کے نواحی علاقے میں فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ غزہ شہر پر اسرائیلی ٹینکوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔

ترجمان حماس غزہ کا کہنا تھا کہ صلاح الدین سے اسرائیلی ٹینکوں کوپیچھے ہٹنے پر مجبور کیا گیا، اسرائیلی ٹینکوں نے 2 شہریوں کی گاڑیوں پرگولے برسائے تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے دو بڑے اسپتالوں کے قریب بمباری کی، صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے 20 میٹر قریب حملہ کیا، جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور دھواں پھیل گیا۔

اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانے پر رکھ لیا، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے سب سے بڑے الشفااسپتال کے قریب بمباری کی، اسپتال میں ہزاروں زخمیوں اور سیکڑوں خاندانوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

صہیونی فوج نے القدس اسپتال کے 20 میٹر قریب بھی فضائی حملہ کیا، جس سے اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، دھواں پھیل گیا، بارود کی بُو اور دھوئیں سے زخمیوں اور پناہ لینے والوں کا دم گُھٹنے لگا۔

حملے سے آئی سی یو اور انکیوبیٹر وارڈ میں بھی دھواں بھرگیا، القُدس اسپتال میں میں چودہ ہزار افراد موجود ہیں، بچوں اور عورتوں سے کوریڈور بھرے ہوئے ہیں جبکہ القدس اسپتال کی طرف آنے والے راستے بھی بمباری میں تباہ ہوگئے ہیں۔

تازہ حملوں میں ساڑھے چار سوعمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، مسلسل بمباری اورامدادی سامان کی ترسیل بند ہونے کے باعث قحط کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں