اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا جلد جواب دیں گے، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا جلد جواب دیں گے، اس منصوبے پر بات کر رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد نزال کا کہنا تھا کہ گردن پر وقت کی تلوار کیساتھ منصوبے کو نہیں دیکھ سکتے، فلسطینی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

جبکہ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے حماس کو قائل کرنے کے لیے قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہم ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔

مصری وزیر خارجہ نے کہا غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں تاہم اس پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، بہت سے خلاء ہیں جنہیں پُرکرناہے۔ خاص طور پر دو اہم مسائل گورننس اور سیکیورٹی انتظامات پر بات کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر کسی بھی صورت میں غزہ کے باشندوں کو بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔کیونکہ اس کا مطلب فلسطینی کاز کو ختم کرنا ہوگا۔

اس سے قبل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان سامنے آچکا ہے۔

حماس کے سینئر رہنما محمد نزال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیلی مطالبہ ہے کہ حماس فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے غیر مسلح ہو جائے لیکن یہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی مزاحمتی تحریک نے آزادی سے قبل اپنے ہتھیار نہیں ڈالے۔ جنوبی افریقہ، افغانستان، ویتنام، الجزائر اور آئرلینڈ میں کبھی بھی مزاحمتی تحریکوں سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ آزادی سے پہلے نہیں کیا گیا۔

قطر کا فلوٹیلا ارکان کی فوری رہائی اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اپنے ہتھیار صرف اسی صورت میں چھوڑے گی جب ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال کا کہنا تھا کہ تنظیم امریکی صدر کے منصوبے پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے مؤقف کا باضابطہ اعلان کردے گی، تاکہ جلد اس جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں