جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

حماس کا ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو پر رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کی گئی غزہ کو امریکی ملکیت میں لے کر اسے مشرقِ وسطیٰ کا ریویرا بنانے کی اے آئی ویڈیو پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن بسیم نعیم نے اس کو مضحکہ خیز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کوئی ایسی جائیداد نہیں جسے خریدا یا بیچا جا سکے، یہ مقبوضہ فلسطینی سر زمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

حماس کے ترجمان خالد قدومی کی جانب سے بھی اس منصوبے کی مذمت کی گئی، انہو ں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے اور غزہ کی تعمیرِ نو اور مضبوطی کے لیے پُر عزم ہیں۔

حماس رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی عوام نقل مکانی اور ملک بدری کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائیں گے اور غزہ کی آزادی اور خود مختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں غزہ کو امریکی قبضے کے بعد ایک جدید اور خوش حال شہر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی’غزہ ریزورٹ‘ کی اے آئی ویڈیو کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیلی جیلوں سے 642 فلسطینی قیدی رہا کر دیئے گئے

اقوام متحدہ کے ایک ماہر اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک عہدے دار نے ٹرمپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کی مذمت کی ہے، جس میں جنگ سے تباہ حال غزہ کو سمندر کے کنارے ایک ریزورٹ کی طرح دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں