ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

حماس نے امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

(14 فروری 2026): غزہ بورڈ آف پیس کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے پہلے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا اہم اقدام سامنے  آگیا۔

غزہ بورڈ آف پیس کے انیس فروری کو ہونے والے اجلاس سے پہلے حماس نے امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کر دیں، حماس کے ترجمان بسیم نعیم نے کہا ہے کہ بطور حفاظتی تہہ غزہ امن فورس پر اعتراض نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت ناقابلِ قبول ہے، عالمی اہلکاروں نے مداخلت کی تو فلسطینیںی انہیں قابضین کا متبادل تصور کریں گے۔

حماس عہدیدار کا کہنا ہے کہ امن فورس سرحد پر رہے، فلسطین کے سول، سیاسی اموراور سیکورتی امور میں مداخلت نہ کرے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا نے غزہ امن فورس کے لیے 8 ہزار اہلکار بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، امن بورڈ اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت، حماس، عالمی امن فورس کے کردار سمیت مستقل جنگ بندی پر بات ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں