ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

حماس کا اسرائیلی ایئرپورٹ پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کا کہنا ہے کہ اس نے بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

بن گوریون ایئرپورٹ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب واقع ہے جو ملک کا اہم ترین ہوائی اڈا ہے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس نے بن گوریون ہوائی اڈے کی طرف راکٹ فائر کیے ہیں۔
ہوائی اڈے کے ترجمان نے الجزیرہ کو بتایا کہ بین گوریون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر ایک الگ پیغام میں مسلح گروپ نے کہا کہ اس نے تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے مضافات میں گش دان کے علاقے میں سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اسرائیل کیلئے انٹرنیشنل پروازیں معطل

حماس کے مسلح ونگ نے عسقلان پر راکٹ فائر کیے ہیں۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیلی قصبے عسقلان کے رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے کی مہلت دی تھی۔

ترجمان ابوعبیدہ نے کہا تھا کہ دشمن کی طرف سے ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے اور غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں انہیں اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کرنے کے جرم کے جواب میں ہم مقبوضہ شہر عسقلان کے رہائشیوں کو آج شام پانچ بجے سے پہلے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں