اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

حماس فوری ہتھیار ڈال دے، امریکا نے وارننگ دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سینٹ کام چیف نے بھی حماس سے فوری ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینٹ کام چیف ایڈمرل بریڈکوپر نے کہا کہ حماس ہتھیار ڈالے اور شہریوں پر حملے بند کرے، حماس تاخیر کے بغیر مکمل طور پر غیرمسلح ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن کا تاریخی موقع ہے حماس منصوبے پر مکمل عمل کرے، امریکی تحفظات ثالثوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو ہم غیرمسلح کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو جلد غیر مسلح ہونے کا پیغام دیدیا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ارجنٹائن کے صدر خاویئر میلی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ "اگر حماس ہتھیار نہیں ڈالتے، تو ہم انہیں غیر مسلح کریں گے، یہ عمل تیزی سے اور شاید پرتشدد طریقے سے ہوگا۔”

ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے حماس سے بات کی اور کہا کہ تم ہتھیار ڈالو گے، ٹھیک ہے؟ جس پر وہ راضی ہوگئے اور کہا ہم ہتھیار ڈالیں گے، اگر وہ نہیں ہوتے تو ہم کردیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو واشنگٹن خود اقدمات کرے گا، انہوں نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنا تیزی سے اور ممکنہ طور پر طاقت کے استعمال سے ہوگا۔

امریکی صدر نے اس سے قبل بھی حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں