پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو کہاں منتقل کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ (18 ستمبر 2025): حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ کے مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر پر زمینی حملے کے دوسرے دن حماس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی یرغمالیوں کو شہر کے مختلف مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

حماس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی یہ نقل و حرکت ان کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، کیوں کہ اسرائیل کی شدید بم باری کے سبب یرغمالیوں کی زندگی کو خطرہ ہے، اور ان کی زندگی پر غیر یقینی حالات چھائے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم نے کل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے سیاسی وجوہ پر یرغمالیوں کو قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور فوج اور سیکیورٹی اداروں کے رہنماؤں کی رائے کو نظر انداز کیا۔

غزہ میں کسی معاہدے کا امکان نہیں، اسرائیل نے امریکا کو بتا دیا

ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے حماس کو خبردار کیا کہ اگر یرغمالیوں کو نقصان پہنچایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی، انھوں نے کہا اگر کسی بھی یرغمالی کے سر کے بال کو بھی نقصان پہنچا، تو ہم انھیں ان کی موت تک زیادہ شدت کے ساتھ نشانہ بنائیں گے، اور ان کا خاتمہ اس سے بھی زیادہ تیزی سے آئے گا جتنا وہ سوچتے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا حماس اگر یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے تو وہ بھاری قیمت ادا کرے گی۔ ادھر اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ اسرائیلی فورسز یرغمالیوں کی زندگی کو اوّلین ترجیح دے رہی ہیں اور شہر میں فیصلہ کن مگر احتیاط کے ساتھ پیش رفت کر رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں