(27 ستمبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کیلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ ڈیل پر اتفاق کر لیا۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ غزہ ڈیل قبول کر لی جس کے تحت تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔
ہاریٹز کے مطابق اس تجویز میں زندہ اور مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی سے بتدریج اسرائیلی افواج کا انخلا بھی شامل ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا ہے، یہ سلسلہ اب رکنا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سےبھی بات ہوئی ہے، مسلم ممالک کے رہنماؤں سے غزہ پر بہت اچھے مذاکرات ہوئے، یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے۔
بعدازاں امریکی صدر کا ایک اور بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے ہمارے پاس غزہ ڈیل ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


