جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

حماس وفد کی ترک انٹلیجنس چیف سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول (6 نومبر 2025): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے وید نے ترک انٹلیجنس چیف ابراہیم قالن سے اہم ملاقات کی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے بتایا کہ مزاحمتی تنظیم کے وفد نے سینئر مذاکرات کار خلیل الحیا کی سربراہی میں استنبول میں ترک انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن سے ملاقات کی۔

حماس نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ سیز فائر معاہدے کی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں میں گولہ باری، فائرنگ اور امداد پر پابندی شامل ہے۔

مزاحمتی تنظیم کے وفد نے غزہ میں انفراسٹرکچر جیسے کہ سیوریج سسٹم، روڈ نیٹ ورکس اور بجلی کی تعمیر نو کی ضروریات پر بھی زور دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیل الحیا نے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں ترکیہ کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں