The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کپ: نادرن کے حماد اعظم پر بھاری جرمانہ عائد

کراچی: پاکستان کپ میں نادرن کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈ حماد اعظم کو پی سی بی نے بڑی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان کپ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری ہے، جہاں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ سینیئر بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، ایسے میں کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ نادرن ٹیم کے کھلاڑی حماد اعظم کو پیش آیا، جہاں پی سی بی کی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، ان پر یہ جرمانہ پاکستان کپ میں سندھ کے خلاف ہونے والے میچ میں عائد کیا گیا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ حماد اعظم وکٹ کیپر کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہونے کے بعد ایمپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا اور جارحانہ انداز میں اپنے بلے کو دائیں پیڈ پر مارا تھا۔

بعد ازاں کرکٹر نے واقعے پر ندامت پر اظہار کیا، پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان پر میچ کا 25 جرمانہ عائد کیا گیا، جرمانہ میچ ریفری، فیلڈ امپائر علیم ڈار اور ثاقب خان نے عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کپ؛ ٹیم کو ہزاروں روپے جرمانہ کیوں ہوا؟

اس سے قبل جمعرات کو اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں