تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جیسے چلائی جارہی ہے اس طرح تو کریانے کی دکان نہیں چلتی۔
پی ٹی آئی فوکل پرسن برائے اقتصادی امور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں تیل کی قیمت نہ بڑھا کر عمران خان نے بڑا ظلم کیا، دوسری طرف کہتے ہیں ہم بھی نہیں بڑھائیں گے لیکن شائد بعد میں بڑھا دیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تو کریانے کی دکان نہیں چلتی جیسے یہ معیشت چلا رہے ہیں۔
ایک طرف کہ رہیں ہیں کہ تیل کی قیمت نہ بڑھا کر عمران خان نے بڑا ظلم کیا۔ دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہم بھی نہیں بڑھایں گے۔۔۔لیکن شاید بعد میں بڑھا بھی دیں۔
ایسے تو کریانے کی دکان نہیں چلتی جیسے یہ معیشت چلا رہیں ہیں۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 15, 2022
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کے مطابق تو آج پیٹرول کی قیمت 150 روپے بڑھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کر کے بیچ کا راستہ نکالیں گے کیوں کہ پیٹرول اور ڈیزل اگر مہنگا ہوا تو مزید مہنگائی ہوجائے گی۔