اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بیٹھے ہٹ مین نے ملک کو لوٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے شہباز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ملک ٹی ٹی اور بے نامی اکاؤنٹس پر نہیں چل سکتا۔
حماد اظہر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے سوال پر برہم ہوگئے، سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا سابق دورمیں لیا گیا قرض بے نامی اکاؤنٹس میں چلا گیا، بتایا جائے گزشتہ حکومت دس ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر کہاں گئے۔
[bs-quote quote=” مسلم لیگ ن کی حکومت نے گردشی قرض بڑھا دیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”حماد اظہر” author_job=”وزیر مملکت برائے ریونیو”][/bs-quote]
وزیر مملکت برائے ریونیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گردشی قرض بڑھا دیا، اب یہ ملک بے نامی اکاؤںٹ اور ٹی ٹیز پر نہیں چلے گا۔
حماد اظہر کے خطاب پر اپوزیشن کی طرف سے بھی شدید نعرے بازی کی گئی اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اراکین کو خاموش کراتے رہے اور کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ چلتی رہی، ووٹنگ کے دوران گنتی کرائی گئی جس میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئیں تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔
پاور ڈویژن کے لیے 26 کروڑ 60 لاکھ روپے کے مطالبہ زر پر کٹوتی کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا حکومت کٹوتی کی تحریک کے خلاف اپوزیشن حق میں ہے۔
ووٹنگ کے بعد گنتی کرائی گئی تو حکومت کو 169 اور اپوزیشن کو 143 ووٹ ملے۔