بدترین لوڈشیڈنگ ، تحریک انصاف نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر نے وزیر بجلی اور وزیر پیٹرولیم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بدانتظامی کی انتہا ہو چکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیربجلی اور وزیرپیٹرولیم سے بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جوپلانٹ ہمارےدورمیں بندنہ ہوئے وہ اب بندیا 25 فیصد پیداوار دے رہے ہیں، اس میں سی پیک کےبھی پلانٹ شامل ہیں، بدانتظامی کی انتہا ہو چکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفاء دیں۔ وہ پاور پلانٹ جو تحریک انصاف کے دور میں کبھی بند نہیں ہوئے وہ اب یا تو بند پڑے ہیں یا %25 پیداواری صلاحیت پر چلائے جا رہیں ہیں۔ اس میں CPEC کے بھی پلانٹ شامل ہیں۔ بدانتظامی کی انتہا ہو چکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 2, 2022
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کااعلان کردیا ہے ، فرخ حبیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی ہدایات پر بڑھتی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی،غلط پالیسیوں کےباعث لوڈشیڈنگ ہے ، مہنگائی میں اضافہ ہوتاجارہاہے جس سےعوام کومشکلات ہیں۔