جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائے گا، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائے گا اور دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی دو یکساں شرائط کو پورا کررہے ہیں، گزشتہ سیشن میں بھارت کے علاوہ تمام ممالک نے پاکستان کی تعریف کی۔

حماد اظہر نے کہا کہ 27 شرائط پوری کیں، باقی 6 شرائط فروری 2021 میں مکمل ہوجائیں گی، 14 ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرائیں جسے ایف اے ٹی ایف میں سراہا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فٹیف اجلاس میں پاکستان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا، امید ہے جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بلیک لسٹ میں جانے کے تمام خدشات ختم، حماد اظہر

یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی تھی۔

واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں جانے کے بعد پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق موجودہ قوانین میں ترامیم کے ساتھ ساتھ بیشتر نمایاں اقدامات اٹھائے ، جن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں