The news is by your side.

Advertisement

‘کورونا وبا کے دوران موڈیز کی پاکستان کے لیے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزا ہے’

اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وباکے دوران موڈیزکی پاکستان کے لیے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزا ہے جبکہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سےریٹنگ منفی بی تھری کردی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موڈیزنےوباکےدوران پاکستان کاآؤٹ لک مستحکم رکھاہے، وباکےدوران موڈیزکی پاکستان کے لیے بی 3ریٹنگ حوصلہ افزاہے۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سےریٹنگ منفی بی تھری کردی گئی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کواستحکام دیا، دسمبر2019میں پاکستان کی ریٹنگ بڑھا کربی 3مستحکم کردی گئی۔

خیال رہے موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لُک بڑھا کر مستحکم کر دیا اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بی تھری پر برقرار رکھی گئی ہے۔

پا کستان نے موڈیز کی جانب سے ریٹنگ مستحکم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، یہ اقدام دراصل ہماری مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، موجودہ مشکل حالات میں موڈیز کا پاکستان پر اعتماد خوش آئند ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں