تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

پی ٹی آئی کا جلسہ : ‘حکومت کو آج آخری وارننگ ملے گی’

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کو آج آخری وارننگ ملے گی، اب فیصلہ انہوں نےکرنا ہے خود سے جانا ہے یا پنجاب کی طرح منہ کالا کرا کے جانا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم پنجاب میں بری طرح ناکام ہوئی ، پنجاب کی طرح وفاق میں بھی پی ڈی ایم کی چند دن کی حکومت ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی تقریر میں سازش کو بے نقاب کریں گے ، یہ سمجھتے تھے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر ناکام بنایاجاسکتا ہے لیکن عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آج رات پی ڈی ایم کو آخری وارننگ ملے گی اور عوام اپنا فیصلہ سنا دیں گے۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج سے کچھ ماہ پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کررہی تھی ، کورونا کے دوران بھی معیشت ترقی کررہی تھی لیکن یہ خود یہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لے گئے ، بعد میں کہتے ہیں ہم تو ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا رہے ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حماد اظہر نے کہا کہ نیپرا نےاگست کے لیے 10 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی، بجلی کی قیمت دگنی ہوجائےگی تو ملکی کی معیشت کیسے چلے گی ، بجلی مہنگی کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات معیشت پر ابھی آنے ہیں ، تم نےملک کودیوالیہ سے کیا بچانا ہے بیڑہ غرق کردیا ، دل بڑا کریں عوام پر اعتمادکریں ، بند کمروں کی سیاست ختم کریں، عمران خان اہم اعلان کریں گے اور سازش بے نقاب کریں گے۔

اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاہ حکومت میں شہری حقوق کوغصب کیا جارہا ہے، ایک چینل کو بند کیا ہے، ان کابس چلے تو ہر چینل کو اپنے من پسند چینل اورپی ٹی وی کے مطابق چلائیں، اے آر وائی کی بندش میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات ہے، آئندہ کسی بیرونی قوت کی جرات نہیں ہوگی کہ مداخلت کرے، یہ 80کی دہائی نہیں کہ چینل بندکردو جیلوں میں ڈال دو، عوام سڑکوں پرنکلتےہیں تو سیاسی زلزلہ آتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آج سازش بےنقاب کریں گے کہ کس طرح باتوں کو توڑ مروڑ کر اور مرچ مصالحہ لگا کر بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں یہ 80 کی دہائی ہے ان کی پرورش بھی اسی دور میں ہوئی، آج کا پاکستان بدل چکا ہے،ہم عوام کے ساتھ ہیں، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے فوری صاف شفاف انتخابات ۔

حماد اظہر نے کہا کہ 75 سال بعد لگ رہا پاکستان حقیقی معنوں میں آزاد ہونے جا رہا ہے، یہ دو خاندان اپنی اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں ، ایک طبقہ ہے جو چاہتا ہے عوام کی رائے سے حکومت کا انتخاب نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی آخری ہچکیوں پر ہے، فیصلہ کر لیں کہ خود سے جانا ہے یا پنجاب کی طرح منہ کالا کرا کے، عوام فیصلہ کریں گے تو تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گی۔

Comments

- Advertisement -