The news is by your side.

Advertisement

‘ پاکستان کی اشرافیہ سری لنکا کے حالات سے سبق سیکھے ‘

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ کو سری لنکا کے حالات سے سبق سیکھنا ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کی صورتحال نہایت خوفناک ہو چکی ہے، ہماری اشرافیہ کو وہاں کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے اور فوری طور پر الیکشن کی جانب جانا چاہیے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے حالات بھی تیزی سے معاشی تباہی کی جانب جا رہے ہیں، حالیہ سروے کے مطابق ملک کے 70 فیصد لوگ فوری نئے الیکشن چاہتے ہیں، موجودہ صورتحال میں پنجاب میں ہونے والا ضمنی الیکشن اہمیت اختیار کرگیا ہے، عوام کی سپورٹ تحریک انصاف کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور دینی جماعتوں کی حمایت کے بعد ہماری جیت یقینی ہوگی۔

واضح رہے کہ سری لنکا معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے اور اس وقت دنیا میں معاشی صورتحال کے تناظر میں یہ جزیرائی ملک زیر بحث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نہ کرتے تو سری لنکا جیسے حالات ہوتے، احسن اقبال

وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہنگائی نہ کرتے تو ملک کے سری لنکا جیسے حالات ہوتے، ہم نے قیمتیں بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے اور معاشی خانہ جنگی سے بچایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں