تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

حقیقی آزادی کی طرز پر حقیقی نیوٹرلز کی بھی ضرورت ہے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے پی ڈی ایم حکومت کو ملکی معیشت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ جس طرح حقیقی آزادی کی ضرورت ہے اسی طرح حقیقی نیوٹرلز کی بھی ضرورت ہے، نئے انتخابات سے بننے والی نئے مینڈیٹ کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے، آپ ہمیں جبر سے دبا سکتے ہیں معیشت کو نہیں چلا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی روٹی اور سستے آٹے کے لیے لائنیں لگ گئی ہیں، آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو مزید تباہی ہوگی، لوگوں کو کوئی راستہ نہیں بتایا جا رہا، معیشت کی اس صورتِ حال پر وزیر اعظم شہباز شریف کو عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے تھا جو نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوڈ کرائسز پر ایک الگ ٹاسک فورس ہونی چاہیے تھی، ہمارے دور میں ذخائر 21 ارب ڈالر تھے، دسمبر میں مسلم لیگ (ن) نے 150 ارب روپے گیس کے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ کیا۔

Comments

- Advertisement -