تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا: حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے، تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمعے کی شام سے بجلی کی جبری بندش یعنی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج سے ہم تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں۔ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100 فیصد بحال کی جا چکی ہے۔

چند روز قبل حماد اظہر نے اعلان کیا تھا کہ پیر کے روز تک بجلی اور گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آجائے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایل این جی کی 40 فیصد فراہمی شیڈول سے 2 دن پہلے بحال کر دی گئی ہے، ایل این جی جہاز کی تبدیلی کا کام 30 دن میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا تھا۔

ان کے مطابق 3 دن پہلے سوئی سدرن کی ایک تنصیب سے معطل شدہ گیس فراہمی بھی بحال کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -