The news is by your side.

"پاکستان اب ‘فیٹف’ کا رکن بن کربھارتی سازش بے نقاب کرے”

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت نے فیٹف کے پلیٹ فارم کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جس پر بھارت بےنقاب ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت میں فیٹف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حماد اظہر نے کہا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سب عمران خان کی حکومت کا نتیجہ ہے، فیٹف حکام اجلاس میں کہتے تھے کہ اس سے پہلے پاکستان نے کھبی اتنا موثر کام نہیں کیا، اس کا سہرا پی ٹی آئی اور عمران خان کو جاتا ہے۔

موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد نے فیٹف قانونی سازی میں رکاوٹیں پیداکیں حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ جب فیٹف کیلئےقانون سازی کررہےتھےتو یہ لوگ این آراو مانگنےآگئےتھے اب یہ تاریخ کا حصہ بن گیا کہ کس طرح فیٹف قانون سازی پرحکومت نےاین آراوبل پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کو اب فیٹف کی ممبرشپ کیلئےاپلائی کرناچاہیے تاکہ بھارت کی چیرہ دستیوں کو بے نقاب کیا جاسکے، بھارت نے فیٹف پلیٹ فارم کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو فیٹف کا رکن بن کربھارت میں قواعد کی نشا ندہی کرنی چاہیے۔

حماد اظہر کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق فیٹف کا پروگرام مشکل تھا لیکن افسران نےبہترین کام کیا اور تمام اداروں نے اسے عملی جامہ پہنایا۔

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا،

فیٹف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں کامیاب اقدامات کیے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر کامیابی سے وقت سے پہلے عملدرآمد کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں