تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

حماد اظہر کا وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حماد اظہر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ ابھی اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کی، تعجب کی بات ہے کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے اور کوئی روڈ میپ نہیں دیتا۔

حما اظہر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے غیر ذمہ دارانہ باتیں کیں، کاروبار ڈوب رہے ہیں، گاڑیاں بنانے والے کارخانے بند ہو رہے ہیں، ٹیکسٹائل سمیت دیگر صنعتیں ڈوب رہی ہیں، مہنگائی کی شرح بڑھ چکی ہے اور حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔

راہنما پی ٹی آئی نے کہا: ’ملک کو اس وقت نئے انتخابات کی ضرورت ہے۔ ملک کو 5 سال کے لیے مضبوط حکومت کے حوالے نہ کیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ ہمارے دور میں تو ٹاک شوز ہوتے تھے لیکن اب سب خاموش ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اربوں کما سکتے تھے انہیں گھڑی کی ضرورت نہیں تھی، ہمیں ملک کے حالات پر بات کرنی چاہیے، میڈیا پر معاشی تباہی کے حوالے سے بات ہونی چاہیے، اس وقت صرف ایک ہی راستہ ہے عام انتخابات کرائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -