تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

انڈسٹری چھوڑنے کے بعد حمزہ علی عباسی کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟

کراچی: پاکستان کے سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد زندگی میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلی کے حوالے سے سب کو آگاہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھاکہ میں پہلے ہر معاملے پر منہ پھٹ اور زور سے بولنے والا انسان تھا مگر جب سے اللہ سے قربت حاصل ہوئی تب سے معاملہ بالکل تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ اب مجھے احساس ہوتا ہے کہ اپنے ادا کیے اور لکھے ہوئے ہر لفظ پر اللہ مجھ سے حساب لے گا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں پہلے بہت ہی تیز بولنے والا منہ پھٹ انسان تھا، مگر جب سے اللہ سے قربت حاصل ہوئی یہ ساری چیزیں ختم ہوگئی، اب میں عوام کے سامنے کچھ کہنے یا لکھنے سے پہلے لاکھوں بار سوچتا ہوں اور اس دوران میری روح کانپ جاتی ہے کیونکہ مجھے اپنے ہر لفظ کا اللہ کو جواب دینا ہے‘۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ اکتوبر 2019 میں اپنی شادی کے بعد حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے اور  اپنی بقیہ زندگی اسلام کی ترویج کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کو ملحد سے اسلام کا نام دیا تھا اور بتایا تھاکہ انہوں نے اس دوران بہت تحقیق کی جس کی وجہ سے دین کے بہت قریب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -