تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

شوبز کی معروف جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیمل خاور نے شوہر و اداکار حمزہ علی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

نیمل خاور نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میٹھا سا نومبر۔‘ تصاویر میں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیمل خاور نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جس اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان  پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل انہوں نے ننھے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

حمزہ علی عباسی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، دیگر کاسٹ میں عائزہ خان، سوہائے علی ابڑو، انوشے عباسی، صبا حمید، فردوس جمال ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

- Advertisement -