The news is by your side.

Advertisement

حمزہ علی عباسی نے شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے لڑکی کی تصویر شیئر کردی

کراچی: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کرنے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ 25 اگست کے بعد ہی شادی سے متعلق سب کو آگاہ کروں مگر چونکہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی تو میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں اور نیمل شادی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے چند لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں میں شادی کے حوالے سے عوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کررہا ہوں، ان حالات میں حوصلہ افزائی کرنے والے بھی موجود ہیں، زندگی کوئی پریوں کی داستان نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ کو مرنے کے بعد رب کے سامنے حساب دینا ہے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’انسان کی پہلی ترجیح دنیا کو تبدیل کرنے کی ہوتی ہے، مگر جب آپ اپنی زندگی پر نظر دوڑاتے ہیں تو احساس ہوتا ہے بہت سارے ایسے راحت فراہم کرنے والے کام اللہ کی ناراضی کا باعث ہیں، آپ جب ان معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اُس میں کامیابی کے بجائے ناکامی ملتی ہے اور پھر حوصلہ ختم ہوتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارحمزہ علی عباسی سہراسجانےکوتیار

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’’جب آپ مسلسل اللہ سے رجوع رکھتے ہیں تو ہو آپ کے خلوص کو قبول کرتا اور آپ کو انعام دیتا ساتھ ہی آپ کے دل میں اُن چیزوں کا خیال پیدا کردیتا ہے جو پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے‘‘۔

’’کچھ لوگ محبت میں گرفتار ہوکر یا تنہائی دور کرنے یا پھر خاندان اور نسل بڑھانے کے لیے شادی کرتے ہیں، یقینی طور پر یہ اچھی وجوہات ہیں مگر میرا یقین ہے کہ جب آپ شادی اللہ کی خوشنودی کے لیے کررہے ہوں تو وہ آپ کو کامیاب کرتا ہے‘‘۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’’نیمل زندگی بھر ساتھ دینے اور شادی کے لیے بخوشی تیار ہے، اب ہم ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے تو اس لیے 25 کو نکاح اور 26 اگست کو ولیمے کی چھوٹی سی تقریب کے ساتھ سفر کا آغاز کریں گے اور بقیہ زندگی اللہ کو خوش کرنے کے لیے ایک ساتھ گزاریں گے‘‘۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں