بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

والدہ سے شرط لگا کر سی ایس ایس کا امتحان دیا، حمزہ علی عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے شرط لگا کر سی ایس ایس کا امتحان دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے حالیہ انٹرویو میں سی ایس ایس امتحان سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ کے ساتھ ڈیل ہوئی تھی انہوں نے کہا تھا کہ سی ایس ایس کرلو پھر چھوڑ دینا۔

یہ پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پُراثر تجربہ قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس اگر پاس کرلو تو ہمارے معاشرے میں اسے بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کو لگا تھا کہ تھوڑے کم نمبر لے کر پاس ہوجاؤں گا اور مجھے بھی ایسا ہی لگتا تھا۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میرے نمبر بہت اچھے آگئے اور مجھے پولیس فورس جوائن کرنے کی آفر ہوئی تو والدہ ڈٹ گئیں کہ تم اب یہ نہیں چھوڑ سکتے مجھے انہیں منانے میں کافی وقت لگا اور ان سے کہا کہ آپ سے وعدہ صرف سی ایس ایس پاس کرنے کا ہوا تھا سرورس کا نہیں ہوا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ٹریننگ بھی جوائن کی لیکن پھر والدہ مان گئیں تو میں نے چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں