لاہور: پاکستان کے معروف سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے سب سے معافی مانگ لی۔
سماجی رابطے اور مائیگروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر جمعے کے روز حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کر کے معافی مانگی اور کہا کہ اگر میری کوئی بھی بات آپ کو ناگوار گزری ہو یا آپ کا دل دکھا ہو تو اُس کے لیے میں معافی کا طلب گار ہوں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں اس پلیٹ فارم کو استعمال کر کے لوگوں سے معافی کا طلب گار ہوں، اگر ماضی میں میری کسی بھی بات یا لفظ سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو مجھے معاف کردیں‘۔
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ مجھے معاف کردیں، میری معذرت کو قبول کرلیں‘۔ انہوں نے لکھا کہ میں اس پلیٹ فارم کو استعمال کر کے معافی اس لیے مانگنا چاہتا تھا تاکہ میری آواز سیکڑوں لوگوں تک پہنچ جائے‘۔
مزید پڑھیں: انڈسٹری چھوڑنے کے بعد حمزہ علی عباسی کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ برس نومبر میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے اور بقیہ زندگی اسلام کی ترویج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی اگست 2019 میں شادی ہوئی جس کے بعد اُن کی اہلیہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
Been wanting to do this for a while so here goes: I want to use this platform whr my voice reaches many to apologise to anyone & everyone who i have ever hurt by my words or actions in my past. Please i beg u to forgive me…. I AM SORRY….Please… FORGIVE ME❤️
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 19, 2020
حمزہ علی عباسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تاحال متحرک ہیں اور وہ مداحوں کے ساتھ مختلف مسائل پر گفتگو بھی کرتے نظر آتے ہیں۔