تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’وزیراعظم عمران خان اور طیب اردوان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں‘

لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی تمام مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کا عملی نمونہ ہے۔

یاد رہے کہ ترک صدر دو روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے اور انہوں نے مصروف ترین دن گزارا، آج رجب طیب اردوان نے قومی اسمبلی کے مشترکا اجلاس سے خطاب کیا، اس کے علاوہ اُن کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

پاکستانیوں نے مہمان کی آمد پر انہیں خوش آمدید کیا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک ترک دوستی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکی کا مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف کام کرنے کا اعلان

پاکستانی اداکار اور سوشل میڈیا پر متحرک حمزہ علی عباسی نے بھی ترک صدر کے دورے پر ٹویٹ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور ترکی کی دوستی ایک بہترین مثال ہے جو تمام مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کی عکاسی کرتی ہے‘۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان اور رجب طیب اردوان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں، اللہ دونوں کی مدد اور رہنمائی فرمائےتاکہ دونوں اخلاص کے کام کرسکیں‘۔

Comments

- Advertisement -