The news is by your side.

Advertisement

’’ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری سفر اختتام کو پہنچ گیا‘‘

لاہور: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر  اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 25 اگست کو  شادی کی جس کے بعد اُن کی اہلیہ نےانڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنی اہلیہ کی طرح انڈسٹری کو خیر باد کہنے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں